ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کونار گرام پنچایت کے صدر کا عہدہ پچھلے ایک ماہ سے یتیم : مالی دھاندلی کا الزام

بھٹکل : کونار گرام پنچایت کے صدر کا عہدہ پچھلے ایک ماہ سے یتیم : مالی دھاندلی کا الزام

Wed, 14 Feb 2018 21:07:55    S.O. News Service

بھٹکل:14/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ کونار گرام پنچایت کے صدر اور نائب صدر کا عہدہ فی الحال یتیم ہے، صدر رادھا کرشنا اپادھیا نے 12جنوری کو اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا تھا ، اس کے ایک ہفتہ کے اندر ہی نائب صدر کے عہدے پر فائز سومتی گونڈا نے بھی اسی راستے کے ذریعے باہر چلی گئیں۔ ایک مہینہ کا وقت گزرا ابھی تک نئے صدر و نائب صدر کے انتخاب کو لے کر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کے لئے ڈی سی کو رپورٹ ارسال کی ہے۔ ابھی تک کوئی حکم نہیں ملاہے۔ اس دوران پنچایت کے کام اور کاموں کےمتعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چک ادا کئے جانے کا مقامی عوام نے الزام عائد کیا ہے۔ اس کے برخلاف پنچایت ترقی افسر مہیش نے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹے اور غیر ذمہ دارانہ الزامات ہیں ، عوام کا رخ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، کوئی بھی آکر معائنہ کرنے کی بات کہی۔ ایسے شکوک و شبہات کو موقع نہ دیتے ہوئے الیکشن کمشنر، ڈی سی صاحب کو چاہئے کہ وہ ضروری جانچ پڑتال کرتے ہوئے نئے صدر ونائب صدر کے انتخاب کی کارروائی شروع کریں۔ پنچایت کے ترقی جات کاموں کی صحیح نگرانی کے لئے یہ ضروری ہونے کی بات مقامی عوام نے کہی ہے۔


Share: